Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خیالوں کی بلندی ذات کی کھائی سے بہتر ہے

نسیم نکہت

خیالوں کی بلندی ذات کی کھائی سے بہتر ہے

نسیم نکہت

MORE BYنسیم نکہت

    خیالوں کی بلندی ذات کی کھائی سے بہتر ہے

    سمندر تیرا ساحل تیری گہرائی سے بہتر ہے

    یہ میلا پیرہن کردار کی کائی سے بہتر ہے

    بھلائی کے لئے اک جھوٹ سچائی سے بہتر ہے

    مرے منصف سزا دے یا مجھے انصاف جلدی دے

    ترا ہر فیصلہ برسوں میں سنوائی سے بہتر ہے

    اگر منزل نہ مل پائے تو رستے میں ٹھہر جاؤ

    سفر موقوف کرنا آبلہ پائی سے بہتر ہے

    مرے ہر درد کو محسوس کرنا بانٹنا ہر غم

    حقیقت یہ ہے وہ میرے سگے بھائی سے بہتر ہے

    سکوں ملتا ہے دنیا بھر کے جھگڑوں سے یہاں آ کر

    یہ دفتر کی عمارت گھر کی انگنائی سے بہتر ہے

    سڑک پر یوں ہی آوارہ بھٹکنا اچھا لگتا ہے

    یہاں جو شور ہے اندر کی تنہائی سے بہتر ہے

    مری عمر رواں کے ساتھ یہ بھی بڑھتا جاتا ہے

    مرا بیٹا مری آنکھوں کی بینائی سے بہتر ہے

    کم از کم غیر رک کر خیریت تو پوچھ لیتے ہیں

    سنا ہے اجنبیت اب شناسائی سے بہتر ہے

    کیا ہے منتخب بیٹی نے جس کو تم بھی اپنا لو

    زمانہ کہہ رہا ہے گھر کی رسوائی سے بہتر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : مرا انتظار کرنا (Pg. 39)
    • Author : ڈاکٹر نسیم نکہت
    • مطبع : بالمقابل ٹوریہ گنج اسپتال تلسی داس مارگ۔4 (2010)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے