کھیل گڑیوں کا نہیں دل پہ حکومت کرنا
کھیل گڑیوں کا نہیں دل پہ حکومت کرنا
بے سکوں رہ کے زمانہ سے بغاوت کرنا
تیری دنیا کا بہت نام سنا تھا لیکن
جنگ لڑنا ہے یہاں اپنی حفاظت کرنا
میں نے اشکوں کو دیا جب سے غزل کا پیکر
دل میں آتا ہی نہیں رب سے شکایت کرنا
جا کے پہلے تو قدم چوم لے اپنی ماں کے
بعد اس کے تو اذاں اور عبادت کرنا
اس سے غافل ہی رہو تو ہی نظرؔ بہتر ہے
اس کی دنیا کو سمجھنا ہے حماقت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.