خیمۂ خواب اکھڑتا جاتا ہے
خیمۂ خواب اکھڑتا جاتا ہے
کون آندھی کی طرح آتا ہے
میرؔ صاحب سے پوچھیے جا کر
عشق بن کیا ادب بھی آتا ہے
ہوش کب ہے انا کے نشہ میں
سانپ سینہ میں سرسراتا ہے
میں اسے گنگنائے جاتا ہوں
وہ مجھے بھول بھول جاتا ہے
نغمگی میں بھی بین شامل ہے
وقت کیسی غزل سناتا ہے
تجھ سے ملنے کا شوق جان مراد
خواب زاروں میں کھینچ لاتا ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 79)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.