کھڑکیاں خالی کریں یہ بام و در خالی کریں
کھڑکیاں خالی کریں یہ بام و در خالی کریں
ان ہواؤں سے کہو اب میرا گھر خالی کریں
احتیاطاً یہ مناسب ہے کہ اس بستی کو لوگ
زلزلہ آ جائے اس سے پیشتر خالی کریں
پھر وہ شاخیں بھی نہ ہوں گی ایسی رت آنے کو ہے
اب یہ لازم ہے پرندوں کو شجر خالی کریں
پھر نہ ہو جائے کہیں پامال تقدیس ہنر
چاہئے بس جلد ہی طاق ہنر خالی کریں
راہ گیروں سے ہوائیں کہہ رہی ہیں دیر سے
جلد جتنا ہو سکے یہ رہ گزر خالی کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.