کھینچ لائے گی کوئی مصرعۂ تر آخر کار
کھینچ لائے گی کوئی مصرعۂ تر آخر کار
زلف زنجیر سے نازک ہے مگر آخر کار
ہر دوراہے پہ کوئی یار بچھڑ جانا ہے
کون ادا کرتا ہے تاوان سفر آخر کار
کون خورشید کو پلٹائے کہ جنگل سے ادھر
مورنی جھاڑ گئی جھیل میں پر آخر کار
اڑ کے دیوار شفق سے یہ پرند مہتاب
جانے کیا جھانکنے آیا مرے گھر آخر کار
اور جہاں ختم ہوا ہے من و سلوا کا نزول
کام آیا ہے مرا رزق ہنر آخر کار
شام تک ایک بھی چہرہ نہ رکا میرے لئے
بند ہونے لگا بازار نظر آخر کار
کچھ سیہ پوش چراغوں کا بھلا کیا مذکور
اژدہے کھا گئے مہتاب نگر آخر کار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.