کھل اٹھے چہرۂ گمنام جب اس نے دیکھا
کھل اٹھے چہرۂ گمنام جب اس نے دیکھا
آئنے بھول گئے کام جب اس نے دیکھا
سا رے گا ما پا ہوئی صبح زباں جب کھولی
فاعلاتن پہ ہوئی شام جب اس نے دیکھا
نیم جاں کان لیے اس کے قریں جا پہنچے
پختہ پختہ بھی ہوئے خام جب اس نے دیکھا
اللہ اللہ یہ کیا خوب نظر بازی ہے
مے کشی پی گئی خود جام جب اس نے دیکھا
حضرت دل تو سگ کوئے ملامت ٹھہرے
آ گیا آپ کو آرام جب اس نے دیکھا
جاں کنی منتظر چشم غزالی تھی مری
اور تاریک ہوئی شام جب اس نے دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.