خلاف حق نہ ہمارا بیان جائے گا
خلاف حق نہ ہمارا بیان جائے گا
وہ جان لے کہ ہماری یہ جان جائے گا
کرایہ دار کی فطرت اسے نہیں معلوم
اب اس کے ہاتھ سے اپنا مکان جائے گا
میں اپنے رخ پہ مکھوٹا لگا نہیں سکتا
وہ میرے دل میں چھپا راز جان جائے گا
تمام شہر کے حالات جانتا ہے مگر
کب اپنے گھر کی طرف اس کا دھیان جائے گا
ابھی وہ مجھ سے خفا ہے بہت مگر ساجدؔ
اسے مناؤں گا ایسے کہ مان جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.