کھلے ہیں پھول کہ بو باس کچھ زیادہ ہے
کھلے ہیں پھول کہ بو باس کچھ زیادہ ہے
زیادہ درد کہ احساس کچھ زیادہ ہے
مجھے یہ غم کے سبو کا زیاں نہ ہو جائے
مگر یہ شوق ترے پاس کچھ زیادہ ہے
اتر تو آئی ہے برگ گلاب پر شبنم
مگر مجھے تو ابھی پیاس کچھ زیادہ ہے
گہن زدہ ہے ہمیشہ سے چاند آنگن کا
ضرورتیں ہیں بہم آس کچھ زیادہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.