کھلتے پھولوں جیسی تھی
کھلتے پھولوں جیسی تھی
یہ دنیا کبھی اچھی تھی
گیت تھے اس کی آنکھوں میں
شام بھی مہکی مہکی تھی
نئے در کھلتے دیکھے تھے
میری نظر جب بہکی تھی
اس کے جسم کے شعلے سے
دل کی بستی چمکی تھی
میں اس خواب کا حصہ تھا
وہ جس خواب میں رہتی تھی
جس نے میرا دل توڑا
وہ تو پریوں جیسی تھی
صبح صبا کی آنکھوں میں
رات وہ چاند میں رہتی تھی
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 79)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.