خرام ناز سے شاخ گلاب محو عمل
خرام ناز سے شاخ گلاب محو عمل
شرابی محو نظارہ شراب محو عمل
سفید و سرخ کنول خوئے چشم دام لئے
کھڑے ہیں راہ میں لیکن شباب محو عمل
اسیر زلف گرہ گیر اسیر رقص و سرور
تو مطمئن ہے مگر کامیاب محو عمل
مقام ہو کے مکیں اہل تمکنت نہ ہوئے
سو آپ جائیے رہئے جناب محو عمل
ہمارے دل کی یہ کیا کیفیت ہے حضرت عشق
نشاط محو عمل اضطراب محو عمل
ہدف کو بھول گئے صاحبان مشک ختن
پہ آب و تاب سے ہیں سب خراب محو عمل
غزال فکر و فراست بھٹک گئے ہیں سعودؔ
حقیقتیں نہیں گویا ہیں خواب محو عمل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.