خرد کی حد سے ٹکرایا تو پاگل ہو گیا میں
خرد کی حد سے ٹکرایا تو پاگل ہو گیا میں
معانی کی فراوانی سے مہمل ہو گیا میں
بدن سے صبح نے سایہ جدا کر تو دیا تھا
ڈھلی جو شام تو پھر سے مکمل ہو گیا میں
یوں ہی چلتا ہوا دیکھا تھا خود کو دشت کی اور
یوں ہی چلتے ہوئے آنکھوں سے اوجھل ہو گیا میں
خیال آیا کہ دکھ ڈھونا ضروری تو نہیں ہے
پھر اس احساس سے کچھ اور بوجھل ہو گیا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.