خزاں برنگ بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو
دلچسپ معلومات
نئی دہلی 4جون 1973(رہنمائے تعلیم دہلی)
خزاں برنگ بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو
سکوں کے بھیس میں طوفاں ہے دیکھیے کیا ہو
الٰہی خیر ہو حالات ہی دگرگوں ہیں
کبھی جو کفر تھا ایماں ہے دیکھیے کیا ہو
رواں دواں تھے جو لمحات رک گئے یک دم
سکوت شام غریباں ہے دیکھیے کیا ہو
کہاں گئے وہ نشیب و فراز یاس و امید
سپاٹ سا دل ویراں ہے دیکھیے کیا ہو
جنون حسن حد لا شعور تک پہنچا
شعور سر بہ گریباں ہے دیکھیے کیا ہو
ابھی تو اس کا نشاں تک ملا نہیں طالبؔ
تلاش عظمت انساں ہے دیکھیے کیا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.