خزاں چمن میں یوں مستانہ وار گزری ہے
خزاں چمن میں یوں مستانہ وار گزری ہے
گماں یہ ہوتا ہے جیسے بہار گزری ہے
فضا اداس گلی مضمحل چمن پامال
بہار اب کے خزاں درکنار گزری ہے
ابھی وہی کہیں گزرے نہ ہوں ادھر ہو کر
شمیم بیز ہوا عطر بار گزری ہے
زہے تصور جاناں زہے خیال جمال
ہر ایک سانس مری مشک بار گزری ہے
ترے کرم سے ہمیشہ رہا ہے دل شاداب
مرے چمن سے ہمیشہ بہار گزری ہے
لبھا سکے گی مجھے کیا کسی کی رعنائی
مری نظر سے تمہاری بہار گزری ہے
عنایت آپ کی وجہ سکوں تو ہے لیکن
میں کیا کروں کہ طبیعت پہ بار گزری ہے
گزر رہی ہے مبارکؔ گزر ہی جائے گی
وہ زندگی جو بہت ناگوار گزری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.