خزاں جو آئی بہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا
خزاں جو آئی بہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا
پڑا جو وقت تو یاروں نے ساتھ چھوڑ دیا
گلہ کریں بھی تو غیروں کا کس طرح سے کریں
ہمارا جب کہ ہماروں نے ساتھ چھوڑ دیا
جنہوں نے اپنا بنایا تھا زندگی میں کبھی
انہیں حسین سہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا
تمام رات ستاروں سے گفتگو میں کٹی
سحر ہوئی تو ستاروں نے ساتھ چھوڑ دیا
میں خود ہی غرق تمنا ہوا ہوں اے ماہرؔ
وہ کہہ رہے ہیں کناروں نے ساتھ چھوڑ دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.