خزاں کے دور میں کھلتی بہار میرے لیے
خزاں کے دور میں کھلتی بہار میرے لیے
خدا نے بھیجا ہے اک غم گسار میرے لیے
وہ کہہ رہا ہے میں اس کو عزیز ہوں اتنی
کرے گا وقف وہ لیل و نہار میرے لیے
کٹھن سفر یہ اگر اس کے ساتھ گزرے تو
یہ سنگ و خشت بھی ہیں لالہ زار میرے لیے
کڑا ہے وقت تو نظریں چرا کے گزرا ہے
جو کر رہا تھا زمانہ نثار میرے لیے
سنا ہے نظمیں بھی لکھتا ہے اب جدائی پر
کہ ہو رہا ہے بڑا دل فگار میرے لیے
در بتول کی ادنیٰ سی اک کنیز ہوں میں
یہی حوالہ ہے صد افتخار میرے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.