خزاں کے خواب میں پھولوں کا تخت بن کے ملوں
خزاں کے خواب میں پھولوں کا تخت بن کے ملوں
تجھے ملوں تو میں کڑیل درخت بن کے ملوں
بھٹکنے والے تجھے رات کے سمندر میں
میں اک ستارے کی مانند بخت بن کے ملوں
مرے پرندے تجھے فاصلوں کے موسم میں
تری سویر کا میں ساز و رخت بن کے ملوں
اندھیری رات میں وہ چاند سیر کو نکلے
میں اس کو جھیل کبھی اک درخت بن کے ملوں
چراغ حرف کی حرمت کا پاس ہے ورنہ
کرخت بات پہ اس کو کرخت بن کے ملوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.