خزاں میں سوکھ بھی سکتی ہے پھلواری ہماری
خزاں میں سوکھ بھی سکتی ہے پھلواری ہماری
سخن کاری میں دیکھے کوئی گلکاری ہماری
اک ایسی صنف پہ مبنی ہے فن کاری ہماری
چھپانے سے نہیں چھپتی ہے دل داری ہماری
نہیں ملتے جو ہم ان سے بھی ملنا چاہتے ہیں
بہت رسوا کراتی ہے ملن ساری ہماری
تمہارے آنے کے امکاں نظر آتے ہیں ہم کو
زیادہ کھل رہی ہے آج پھلواری ہماری
ہم اب مشکل پسندی کی طرف بڑھنے لگے ہیں
اسے مشکل لگا کرتی تھی ہمواری ہماری
چلو مانا کہ اس صورت میں بھی ہم ہار جاتے
مگر کرتے تو تم تھوڑی طرف داری ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.