خزاں سے ملتی ہے جا کر بہار کی سرحد
خزاں سے ملتی ہے جا کر بہار کی سرحد
مگر کہاں ہے دل بے قرار کی سرحد
جو فاصلے ہیں انہیں برقرار رہنے دے
بنا رہے ہیں جو میرے وقار کی سرحد
جہاں میں گھوم رہا ہوں تلاش میں اس کی
کہیں تو ہوگی مرے انتظار کی سرحد
جو اس طرف ہے جہنم تو اس طرف جنت
نہیں ہے نور کی سرحد نہ نار کی سرحد
قدم قدم پہ مجھے بے قراریاں ہی ملیں
ملی نہ مجھ کو کہیں بھی قرار کی سرحد
جو اس کی آنکھ سے اک بار پی کے پایا تھا
تلاشتا ہوں ندیمؔ اس خمار کی سرحد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.