کھو گئے ہو تم جب سے وقت کی خلاؤں میں
کھو گئے ہو تم جب سے وقت کی خلاؤں میں
مانگتی ہوں میں تم کو رات دن دعاؤں میں
مجھ کو تھی یہ خوش فہمی پھر بہار آئے گی
رونقیں کہاں آتیں دل کے ان خزاؤں میں
دل دھڑکنے لگتا ہے سن کے ہلکی آہٹ بھی
تیرے پیار کی دستک جو ہوئی ہواؤں میں
بھولنے کی کوشش بھی کامیاب کیا ہوتی
عکس تیرا دکھتا ہے مجھ کو سب دشاؤں میں
ساتھ تیرا پاؤں گر کھل اٹھے گا پھر جیون
انتظار کا عالم ہے ابھی فضاؤں میں
پھر سے شام تنہائی یاد تیری لائی ہے
پھر سے کھو گیا ہے دل ماضی کی گپھاؤں میں
کیا گلہ کروں موناؔ تیری بے وفائی کا
جب وفا نہیں شامل حسن کی اداؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.