کھو گئی چاند کی خوشبو کیسے
ڈھل گئی زہر میں کو کو کیسے
جام در جام بہاریں اتریں
چشم شب کر گئی جادو کیسے
اس کے ہونٹوں پہ تھا مسکان کا رنگ
اس کی آنکھوں میں تھے آنسو کیسے
تیری آنکھوں کے صحیفے سارے
دفعتاً بجھ گئے نازو کیسے
دل کسی طور سنبھلتا ہی نہیں
اس پہ پا جاؤں میں قابو کیسے
جن میں پنہاں تھیں بہاریں ساجدؔ
وہ خزاں بن گئے گیسو کیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.