کھو گیا جو رقم نہیں کرتے
آنکھ بے وجہ نم نہیں کرتے
عمر سے شکوہ ہم نہیں کرتے
حسن خود اپنا کم نہیں کرتے
ہچکیاں لگ نہ جائیں اس کو کہیں
اس لیے یاد ہم نہیں کرتے
اس کی خاموشی سنتے رہتے ہیں
شور ہم کوئی دم نہیں کرتے
وقت ساتھی ہے کیا کریں شکوہ
اس کے آگے قدم نہیں کرتے
سب کے غم کا حساب رکھتے ہیں
عام جو اپنا غم نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.