کھوج میں ہم جن کی بے گھر ہو گئے
کھوج میں ہم جن کی بے گھر ہو گئے
گم نگاہوں سے وہ منظر ہو گئے
حادثے بھی اب تو چونکاتے نہیں
جینے والے جیسے پتھر ہو گئے
لے گئیں نیندیں مری آگاہیاں
خواب سارے گھر سے بے گھر ہو گئے
گھر کی قسمت بن گئیں تنہائیاں
جب سے وہ اور میں برابر ہو گئے
اب اجڑتے ہیں نہ بستے ہیں نیازؔ
ہم تو جیسے بے مقدر ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.