کھوجتا پھرتا ہوں پر ملتا نہیں دل کا پتہ
کھوجتا پھرتا ہوں پر ملتا نہیں دل کا پتہ
کوئی آ کر تو بتا دے مجھ کو منزل کا پتہ
روز و شب چلتی ہوا دیکھو مخالف ہے مگر
بھول سکتی ہی نہیں غزلیں تو محفل کا پتہ
زندگی کا بھی سفر آساں تو ہوتا ہی نہیں
حوصلے میرے ہی دیں گے مجھ کو منزل کا پتہ
حسرتیں دل میں مچلنے لگ گئیں دیدار کی
تیری آنکھوں سے ملا الفت کے حاصل کا پتہ
اس کی مجبوری تو کوئی بھی سمجھتا ہی نہیں
اب تو رکھتا ہی نہیں کوئی بھی سائل کا پتہ
زیست کے مجھدھار میں میناؔ کی کشتی ہے ابھی
کیا کریں گے ڈھونڈھ کر اب ہم بھی ساحل کا پتہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.