کھول کر آنکھ دیکھنا ہے ہمیں
کھول کر آنکھ دیکھنا ہے ہمیں
جبکہ سورج کا سامنا ہے ہمیں
بات ٹکرائے جا کے اس دل تک
اتنی شدت سے سوچنا ہے ہمیں
تھام کر عشق کے بگولے کو
دائرہ وار گھومنا ہے ہمیں
کچھ تو لکنت بھری زباں اپنی
اور پھر جھوٹ بولنا ہے ہمیں
ریت کی بوریاں ہیں اور عاطرؔ
چڑھتے دریا کو روکنا ہے ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.