خود اپنے وجود اپنی ہی ہستی میں نہیں ہوں
خود اپنے وجود اپنی ہی ہستی میں نہیں ہوں
میں آپ مری ذات کی مٹی میں نہیں ہوں
جو چاک پے رکھا ہے وہ مٹی کا بدن ہے
میں روح ابد ہوں کسی چکی میں نہیں ہوں
دنیاوی جھمیلے سے کہیں دور بہت دور
میں ہوں بھی تو اس جسم کی بستی میں نہیں ہوں
مت ماپ دریچے سے تو اس چرخ کی وسعت
دنیا میں تری تنگ نگاہی میں نہیں ہوں
کوئی نہ مجھے حرف کے سانچوں میں تلاشے
لفظوں سے ندارد ہوں معانی میں نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.