خود اپنی پیاس سے تم انتقام مت لینا
خود اپنی پیاس سے تم انتقام مت لینا
کسی بھی شخص کے ہاتھوں سے جام مت لینا
یقیں نہ ہو تو جدا ہو کے دیکھ لو ہم سے
ہماری یاد نہ آئے تو نام مت لینا
گزار دینا غریبی میں زندگی لیکن
امیر شہر کے دامن کو تھام مت لینا
زمانہ بھر کو محبت سے جیت جاؤ گے
مگر کبھی بھی عداوت سے کام مت لینا
ملے اگر جو کبھی راستا بدل لینا
غرض پرست کا ہرگز سلام مت لینا
یہ لت بری ہے میاں آپ اپنے ہاتھوں میں
کہا ہے میرے بزرگوں نے جام مت لینا
کوئی کسی کا نہیں دور بے وفائی میں
کسی سے اپنی محبت کا دام مت لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.