خود اپنی سوچ کی پرچھائیاں ڈرائیں مجھے
خود اپنی سوچ کی پرچھائیاں ڈرائیں مجھے
یہ ڈائنیں یہ پچھل پائیاں ڈرائیں مجھے
زمین گرنے لگی آسمان پر لوگو
کہ میری ڈولتی بینائیاں ڈرائیں مجھے
اب آئینوں کے مقابل ٹھہر نہ پاؤں میں
کہ ان کی کچھ نئی سچائیاں ڈرائیں مجھے
جو کل اچنبھا سا تھا دشمنوں کی یورش پر
تو آج اپنی ہی پسپائیاں ڈرائیں مجھے
گریز کرتا ہوں ضامن انا پرستوں سے
کہ ان کے ذہن کی تنہائیاں ڈرائیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.