خود اپنی تصویریں مجھ پر
خود اپنی تصویریں مجھ پر
بوجھ بنیں جاگیریں مجھ پر
سچ کا جب پرچار کروں میں
لگتی ہیں تعزیریں مجھ پر
میں بھی رانجھے جیسا کب تھا
مرتی پھر کیوں ہیریں مجھ پر
بے قدروں کی محفل ہی اب
کھولتی ہے تنویریں مجھ پر
جب میں عابدؔ مر جاؤں گا
آئیں گی تحریریں مجھ پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.