خود فراموشی میں خیال کہاں
خود فراموشی میں خیال کہاں
میں کہاں حسرت جمال کہاں
نہ وہ آنسو ہیں اور نہ وہ آہیں
اب وہ اگلا سا اپنا حال کہاں
دل وحشی نے سر اٹھایا ہے
دوراندیشیٔ مآل کہاں
غم دنیا میں سر ہے سرگرداں
اب وہ نیرنگئ خیال کہاں
عہد رفتہ کو بھولنا اچھا
وہ زمانہ وہ ماہ و سال کہاں
ہو شکایت کسی سے نا ممکن
یہ جسارت کہاں مجال کہاں
کس طرح داستان غم کہے
کوئی پرسان عرض حال کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.