Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خود غرض ہو کے اپنوں کے غم خوار ہی رہو

عبدالله منہاج خان

خود غرض ہو کے اپنوں کے غم خوار ہی رہو

عبدالله منہاج خان

MORE BYعبدالله منہاج خان

    خود غرض ہو کے اپنوں کے غم خوار ہی رہو

    اس پار آ گئے ہو تو اس پار ہی رہو

    محسوس ہو رہا ہے کہ روشن خیال ہو

    ہم چاہتے ہیں تم بھی وفادار ہی رہو

    تم ہم کو ڈھونڈتے ہو زمانے میں در بدر

    اے کاش تم ہمارے طلب گار ہی رہو

    تم سے مجھے کبھی بھی شکایت نہیں ہوئی

    تم ہو حسیں تو حسن کا معیار ہی رہو

    کیوں پھر رہے ہو غم لیے ان بے وفاؤں کا

    غم خوار ہو تو ان میں گرفتار ہی رہو

    ہر بار تم کو سب سے بچاتے رہے ہیں ہم

    تم پڑ گئے ہو عشق میں لاچار ہی رہو

    در پہ تمہارے آئے کسی کی بساط کیا

    تم ریت کے بھنور میں بھی گلزار ہی رہو

    ہر اک نظر میں کیا ہے یہ سب جانتے ہو آپ

    ہر فن میں آپ باعث فنکار ہی رہو

    افسوس ہے کہ تم نے ہمیں یاد کر لیا

    بس اس طرح سے ہر گھڑی دلدار ہی رہو

    ہم نے تمہارے ساتھ میں سب کر لیے گناہ

    اب تم بھی میرے ساتھ گنہ گار ہی رہو

    میں نے تمہارے شعر کو جب سے پڑھا ہے دوست

    دل چاہتا ہے صاحب گفتار ہی رہو

    مجھ کو تمہارے حسن سے کچھ بھی نہیں غرض

    تم اس لیے خفا ہو تو بیزار ہی رہو

    منہاجؔ آ گیا ہے وہ ٹکڑوں کی شکل میں

    اس کو بنا کے تم بھی سمجھدار ہی رہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے