خود ہی طوفان میں نفرت کے یہ بہہ جائیں گے
خود ہی طوفان میں نفرت کے یہ بہہ جائیں گے
پھول مرقد کے محلات میں کمھلائیں گے
بات دستار پہ آ کر نہیں رکنے والی
ہاتھ دشمن کے گریبان تلک آئیں گے
اب کے یہ فیل لڑائیں گے ہمیں آپس میں
اب سنو کوئی ابابیل نہیں آئیں گے
بے ضمیری سے تو ہے خفتہ ضمیری بہتر
آئنے لمحے گزرتے ہوئے دکھلائیں گے
اب کے صفدرؔ مجھے لگتا ہے یہ مسلم حاکم
امت سید لولاک کو دفنائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.