خود کو بنا کے راکھ اڑانا پڑا ہمیں
خود کو بنا کے راکھ اڑانا پڑا ہمیں
یوں بھی کسی کا ساتھ نبھانا پڑا ہمیں
تاریکیوں کا دور تھا سو جو بھی مل گیا
اس کو دیا بنا کے جلانا پڑا ہمیں
پھر یوں ہوا کہ ہم نے اسے جان کہہ دیا
پھر یوں ہوا کہ جان سے جانا پڑا ہمیں
محسوس یوں ہوا کہ جہنم میں آ گئے
جس موڑ پر بھی ہوش میں آنا پڑا ہمیں
سوئے تو زندگی کی حقیقت سے کٹ گئے
جاگے تو اپنا خواب گنوانا پڑا ہمیں
ہونٹوں سے آہ آہ کو کرنا پڑا جدا
پلکوں سے اشک اشک اٹھانا پڑا ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.