خود کو بھی سچ سچ بتا پایا نہ میں
خود کو بھی سچ سچ بتا پایا نہ میں
آئنے سے کیوں نبھا پایا نہ میں
اتنی عجلت تھی بتانے کی مجھے
جو بتانا تھا بتا پایا نہ میں
اس لئے رشتوں میں دشواری ہوئی
چہرے پر چہرہ لگا پایا نہ میں
عمر بھر جس کو نہ حاصل کر سکا
عمر بھر اس کو گنوا پایا نہ میں
اس کے جانے کا تھا اتنا غم مجھے
ایک بھی آنسو بہا پایا نہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.