خود کو ہر پل سے باخبر رکھئے
خود کو ہر پل سے باخبر رکھئے
لمحہ لمحہ سنبھال کر رکھئے
کس کو فرصت ہے بات کو پرکھے
اپنے لہجے کو پر اثر رکھئے
یہ ستارے بہت ہیں کج رفتار
ان کی رفتار پر نظر رکھئے
انتقال اور تبادلہ برحق
گھر کا سامان مختصر رکھئے
ہے بہت سخت کل کا ریگستاں
چھاگلیں آج ہی سے بھر رکھئے
شاعرانہ روش یہ ہے کاظمؔ
بے خبر بن کے سب خبر رکھئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.