خودکشی لگتی ہے آسان یہی ہوتا ہے
خودکشی لگتی ہے آسان یہی ہوتا ہے
عشق میں آخری نقصان یہی ہوتا ہے
وقت کے دنیا کے اپنوں کے بدل جانے پر
اتنا مت ہو ابھی حیران یہی ہوتا ہے
زندگی روز نئے موڑ پہ لے آتی ہے
اس قدر مت ہو پریشان یہی ہوتا ہے
اپنی مٹی سے محبت کو کریں ثابت ہم
ان کی تقریر کا عنوان یہی ہوتا ہے
جاگتی آنکھوں سے دیکھے گئے خوابوں کے لیے
خواہشیں ہوتی ہیں قربان یہی ہوتا ہے
ہجر کو بھول کے سب کام میں لگ جاتے ہیں
یہی ہوتا ہے مری مان یہی ہوتا ہے
کچھ نئے تجربے امید نئے ڈر دل میں
ہر سفر کے لیے سامان یہی ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.