خود مزے دار طبیعت ہے تو ساماں کیسا
خود مزے دار طبیعت ہے تو ساماں کیسا
زخم دل آپ ہیں شورش پہ نمکداں کیسا
ہاتھ وحشت میں نہ پونچھے تو گریباں کیسا
خار صحرا سے نہ الجھے تو وہ داماں کیسا
کوچۂ یار کو دعویٰ ہے کہ جنت میں ہوں
خلد کہتے ہیں کسے روضۂ رضواں کیسا
اسی معبود کا ہے دیر و حرم میں جلوہ
بحث کس بات کی ہے گبر و مسلماں کیسا
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تک
چل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
ہم ہوئے قیسؔ ہوئے وامقؔ و فرہادؔ ہوئے
زلف پر خم نے کیا سب کو پریشاں کیسا
دور کے ڈھول ہیں یوسف کی کہانی صاحب
کس کو معلوم ہے ہوگا مہ کنعاں کیسا
تیرے قربان میں اتنا تو بتا دے قاتل
میری گردن پہ چلا خنجر براں کیسا
دل کے آئینہ میں تصویر صنم رکھتا ہے
نہیں معلوم کہ آغاؔ ہے مسلماں کیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.