خود نمائی کے لیے دنیا نے خود الجھا دیا
خود نمائی کے لیے دنیا نے خود الجھا دیا
ورنہ پیچیدہ نہیں تھا زندگی کا مسئلہ
مصلحت مجھ سے بضد ہے لوح باطل پر لکھا
گھٹ رہا ہے دل بدن زیر و زبر کا فاصلہ
اس حقیقت سے نہیں ہیں اہل دانش بے خبر
کس طرح سے آ رہا ہے آنے والا زلزلہ
دیدۂ بے نور اک عالم ہے کیا یہ جھوٹ ہے
ہر طرف پھیلا ہوا ہے تیرگی کا سلسلہ
اس سے ملتا ہوں تو خود پر شرم آتی ہے شمیمؔ
اک کہاں اتنا برا میں وہ کہاں اتنا بھلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.