خود تو کانوں میں مرے چیخ رہی ہے دنیا
خود تو کانوں میں مرے چیخ رہی ہے دنیا
میری آواز دبانے پہ تلی ہے دنیا
تم ہی بتلاؤ مجھے کس کی ہوئی ہے دنیا
کیا ہوا مجھ سے اگر روٹھ گئی ہے دنیا
ذکر جن کا کہیں تاریخ کے صفحوں میں نہیں
ان کے ہی نقش قدم ڈھونڈ رہی ہے دنیا
میں بھلا کیا کروں دنیا سے وفا کی امید
میرے رونے پہ تو اکثر یہ ہنسی ہے دنیا
ہم کو ہی چین سے جینے بھی نہیں دیتی جمالؔ
اور ہمارے ہی یہ کاندھوں پہ ٹکی ہے دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.