خدا کا شکر شہادت کے دائرے میں ہوں
خدا کا شکر شہادت کے دائرے میں ہوں
میں قاتلوں کی حفاظت کے دائرے میں ہوں
ہر ایک پل میں ہے یوم حساب کی آہٹ
ابھی سے جیسے قیامت کے دائرے میں ہوں
سیاستوں نے مری کینچلی نہیں بدلی
خوشا کہ اب بھی شرافت کے دائرے میں ہوں
خوشی سکون میسر نہیں یہاں بھی مجھے
تمہیں یہ رشک کہ دولت کے دائرے میں ہوں
ملا ہوا ہے روایت کا سلسلہ مجھ سے
جدید ہو کے قدامت کے دائرے میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.