خدا کہوں گا تمہیں ناخدا کہوں گا تمہیں
خدا کہوں گا تمہیں ناخدا کہوں گا تمہیں
پکارنا ہی پڑے گا تو کیا کہوں گا تمہیں
مری پسند مرے نام پر نہ حرف آئے
بہت حسین بہت با وفا کہوں گا تمہیں
ہزار دوست ہیں وجہ ملال پوچھیں گے
سبب تو صرف تمہیں ہو میں کیا کہوں گا تمہیں
ابھی سے ذہن میں رکھنا نزاکتیں میری
کہ ہر نگاہ کرم پر خفا کہوں گا تمہیں
ابھی سے اپنی بھی مجبوریوں کو سوچ رکھو
کہ تم ملو نہ ملو مدعا کہوں گا تمہیں
قسم شرافت فن کی کہ اب غزل میں کبھی
تمہارا نام نہ لوں گا صبا کہوں گا تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.