خدا کے گھر میں خدا کے سوا نہ تھا کچھ بھی
خدا کے گھر میں خدا کے سوا نہ تھا کچھ بھی
مری دعا کے لئے راستہ نہ تھا کچھ بھی
مرے خلاف زمانے کو وہ نہ کر پایا
مری برائی میں شاید برا نہ تھا کچھ بھی
ملا تھا وہ مجھے کل شب بہت ہی عجلت میں
میں سوچتا ہوں مجھے سوچنا نہ تھا کچھ بھی
تمام عمر میں کرتا رہا تری تقلید
یہی خطا ہے کہ میں جانتا نہ تھا کچھ بھی
وہ ایسے وقت مرا ساتھ دینے آیا تھا
وہ جب کسی بھی طرح کام کا نہ تھا کچھ بھی
نہ کچھ رہے گا مرے بعد اس جگہ کشورؔ
کہ مجھ سے پہلے کبھی اس جگہ نہ تھا کچھ بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.