خدا کی حمد کے وحدت کے نغمے رقص کرتے ہیں
خدا کی حمد کے وحدت کے نغمے رقص کرتے ہیں
مگن ذکر خدا میں جب پرندے رقص کرتے ہیں
مساوات امن بھائی چارگی عدل و اماں کیوں ہو
جہاں ایوان شاہی میں لٹیرے رقص کرتے ہیں
حصول رزق میں پرہیز سے برکت جو ہے گھر میں
ہر اک گوشے میں راحت کے اجالے رقص کرتے ہیں
تباہی ناچتی ہے انتشار و شر مچلتے ہیں
جہاں تاریخ کے جھوٹے حوالے رقص کرتے ہیں
ضمیر و آبرو عزت یہاں ہر چیز بکتی ہے
یہ ہے بازار زر سونے کے سکے رقص کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.