خدا کی صدق دل سے تم اطاعت کر کے دیکھو
خدا کی صدق دل سے تم اطاعت کر کے دیکھو
عبادت گر نہیں ہوتی محبت کر کے دیکھو
کسی کا غم سمیٹے کب تلک بیٹھے رہو گے
امانت میں ذرا سی تو خیانت کر کے دیکھو
تمہارا دل تمہاری اک نہیں سنتا ہے جاناں
ذرا میرے حوالے یہ مصیبت کر کے دیکھو
مکمل چاہیے مجھ کو تمہاری ہے وفائی
محبت کر نہیں سکتے عداوت کر کے دیکھو
خموشی ہجر چشم نم دل آشفتہ لے کر
زمانے بھر کی خوشیوں کی تجارت کر کے دیکھو
تمہیں دنیا بدلنی ہے تو میری بات مانو
جھکانا چھوڑ دو سر کو بغاوت کر کے دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.