خدا کی ذات کو حیرت کے زاویے سے دیکھ
خدا کی ذات کو حیرت کے زاویے سے دیکھ
نظر بھی آئے گا منظر کو حوصلے سے دیکھ
یقیں کے خوف نے کتنوں کو روک رکھا ہے
یہ اعتبار ضرورت کے فلسفے سے دیکھ
ترے خلاف مروت میں کچھ نہیں بولا
تو آئنے کو ذرا اور وسوسے سے دیکھ
گھما پھرا کے بھی سیدھی سی بات کیا کرنا
میں سامنے کی حقیقت ہوں سامنے سے دیکھ
زمین گھومتی ہے سو کہیں نہیں جاتی
یہ دائرے کے مسائل ہیں دائرے سے دیکھ
میں انہماک سے گجروں کے بند باندھتا ہوں
تو مسکرا کے محبت سے آئنے سے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.