خدا نے اس کو کوئی غم نہیں دکھایا تھا
خدا نے اس کو کوئی غم نہیں دکھایا تھا
عجیب شخص تھا جانے کہاں سے آیا تھا
یہ کیا ستم ہے کہ یاد آ رہا ہے تو پھر سے
ابھی ابھی تو تجھے میری جاں بھلایا تھا
مرے خدا وہ کسی اور کی پناہ میں ہے
وہ جس کو تو نے مرے واسطے بنایا تھا
لٹا دیا ہے جو کچھ ملکیت میں تھا اپنی
ترے لئے ہی کمایا تھا جو کمایا تھا
اتر گیا ہے کسی اور کے وجود میں وہ
جو ایک شخص مری ذات میں سمایا تھا
عزیزؔ قتل بھی کس نے کیا ہے دیکھ ذرا
وہ جاں پہ کھیل کے اپنی جسے بنایا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.