خدا سے مانگ لیا تم کو جب سدا کے لئے
خدا سے مانگ لیا تم کو جب سدا کے لئے
اب اور ہاتھ اٹھاؤں تو کس دعا کے لئے
صنم کدے سے حرم تک نہ پوچھ اے دوست
میں کس جگہ نہ گیا روح کی غذا کے لئے
انا کو جان سے اپنی عزیز تر رکھئے
مگر ہنر بھی ضروری ہے کچھ انا کے لئے
لڑی ہے جنگ زمانے سے عمر بھر میں نے
کبھی حقوق کی خاطر کبھی بقا کے لئے
غلط زمانے نے مجھ کو بنا دیا منصور
میں مستحق نہ تھا اتنی بڑی سزا کے لئے
ہر ایک حال میں ناشادؔ ذہن کا اپنے
دریچہ کھول کے رکھئے نئی ہوا کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.