خدا عروج ہے مجھ کو زوال ڈھونڈھنا ہے
خدا عروج ہے مجھ کو زوال ڈھونڈھنا ہے
جواب مل گئے ہیں اب سوال ڈھونڈھنا ہے
سزا کے طور پہ مجھ کو ملی ہے یہ دنیا
ستم تو یہ ہے کہ اس میں کمال ڈھونڈھنا ہے
پرانی یادوں کا البم نکالنا ہے مجھے
تمہارے ساتھ جو گزرا تھا سال ڈھونڈھنا ہے
ریکارڈ روم میں کچھ فائلیں تلاشنی ہیں
غموں کے ڈھیر میں مجھ کو ملال ڈھونڈھنا ہے
کھنگالنے ہیں مجھے اپنے سب سے اچھے شعر
جو تجھ کو رنگ دے ایسا گلال ڈھونڈھنا ہے
ہمارے دل میں بھرے ہیں تمام قیمتی غم
غزل کے واسطے سستا سا مال ڈھونڈھنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.