خدارا ناخدا کوئی نہ آئے
خدارا ناخدا کوئی نہ آئے
اگر کشتی بھنور کی سمت جائے
زمانے سے بہت جب تنگ آئے
خدا سے رابطے اپنے بڑھائے
گزشتہ سال سے پہلے کبھی بھی
مجھے یہ رتجگے اتنے نہ بھائے
بہت دن بعد یہ جانا کہ ہم پر
ستم کچھ آپ نے بھی کم نہ ڈھائے
مجھے تکلیف دے کر یا الٰہی
کسی کی آنکھ میں آنسو نہ آئے
مری آنکھوں نے دیکھے خواب کیسے
مجھے قسمت نے کیسے دن دکھائے
مجھے اڑنے کا موقع تب ملا تھا
مرے صیاد نے جب پر جلائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.