Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خدایا آپ فقط بندگی کے قابل ہیں

محمد اویس

خدایا آپ فقط بندگی کے قابل ہیں

محمد اویس

MORE BYمحمد اویس

    خدایا آپ فقط بندگی کے قابل ہیں

    یہ سارے لوگ تو بس عاجزی کے قابل ہیں

    وہ لوگ جس نے کسی کا برا نہیں سوچا

    وہ کس طرح سے بھلا دشمنی کے قابل ہیں

    زباں دراز ہیں من مانیاں جو کرتی ہیں

    سو ایسی لڑکیاں کب رخصتی کے قابل ہیں

    وہ جس نے عشق و محبت کا فرق سمجھا نہیں

    تو ایسے لوگ فقط دل لگی کے قابل ہیں

    جو اپنے چہروں پہ دہرا نقاب رکھتے ہیں

    تو ایسے دوغلے پھر بے رخی کے قابل ہیں

    جو تیرگی میں ہی خوش رہ رہے ہیں برسوں سے

    پھر ایسے لوگ کہاں روشنی کے قابل ہیں

    یہ لوگ قدر نہیں جانتے ہیں بارش کی

    یہ تشنہ لب ہی سہی تشنگی کے قابل ہیں

    وہ غم جو تم سے ملے وہ لکھے ہیں صارمؔ نے

    ہم اہل درد کہاں شاعری کے قابل ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے