خدایا ملی کیا سزا ہے مجھے
خدایا ملی کیا سزا ہے مجھے
نہیں ہے جو میرا مرا ہے مجھے
وہ چپ بھی رہے تو میں سنتی رہوں
خموشی کا وہ تجربہ ہے مجھے
اسے آج ہنستا ہوا دیکھ کر
کہوں کیا بڑا دکھ ہوا ہے مجھے
وہ یہ سوچتا ہے میں انجان ہوں
میں چپ ہوں کے سب کچھ پتہ ہے مجھے
خیالوں کی محفل میں رہتی ہوں میں
یہ محفل مگر اک خلا ہے مجھے
ترے لوٹنے کی دعا مانگ لی
مگر یہ مری بد دعا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.